Me kabe ko dekhuga میں کعبہ کو دیکھو گا

رب مجھ کو بلائے گا میں کعبے کا دیکھوں گا

 

وہ دن بھی تو آئے گا میں کعبے کو دیکھوں گا😍

رمضان مبارک میں وہ سامنے کعبے کے♡♡

افطار کرائے گا میں کعبے کو دیکھوں گا

 

مایوس نہیں ہوں میں اللہ کی رحمت سے😇

وہ حج پہ بلائے گا میں کعبے کو دیکھوں گا

 

جب پہلی نظر میری اس کعبے پہ جائے گی👀

دل جھوم سا جائے گا میں کعبے کو دیکھوں گا💓💞

ان سانسوں کے رکنے سے اور موت کے آنے سے⏳

وہ پہلے بلائے گا میں کعبے کو دیکھوں گا

 

میں کعبے کی چادر کو ہاتھوں سے پکڑلوں گا

دل میرا بھر آئے گا میں کعبے کو دیکھوں گا😢

 

بیتابی حال دل پروانے سے مت پوچھو💖💞

جب لمحہ وہ آئے گا میں کعبے کو دیکھوں گا 😇

 

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top