بارہویں کا نور دل پہ چھا گیا آگئے نبی آگئے نبی
نور سے سجا عرش کبرِیا آگئے نبی آگئے نبی
پرچموں کی ہے بہار ہے خوشی یہ شاندار
جھوم کر برس رہی ہے رحمتوں کی جو پھوار
ہر طرف سماں کیف سے بھرا آگئے نبی آگئے نبی
ہر غلامِ مصطفیٰ کہ رہا ے مرحبا
انس و جن فرشتے حور ہو رہے ہیں سب فدا
شان کی ادا چہرا چاند سا آگئے نبی آگئے نبی
مستی و سرور میں بزم کاہنات ہے
عاشقوں میں دھوم ہے جشن والی رات ہے
سج گئ زمیں عرش سج گیا آگئے نبی آگئے نبی
رب ہب لی امتی لب پہ ہے یہ دعا
رب نے بھی کرم کیا یہ دعا قبول کی
پھر نہ کیوں گدا سارے ہوں فدا آگئے نبی آگئے نبی
بی بی آمنہ کا گھر نور سے ہے سر بسر
آگئے ہیں روشنی میں شام کے محل نظر
جانِ آمنہ نورِ کبریا آگئے نبی آگئے نبی
ہو مبارک آج تاج والے آقا آگئے
جن کی ملکیت میں دو جہان سب سماں گئے
مالک جہاں نعمت خدا آگئے نبی آگئے نبی
فانیؔ حزیں کا گھر بھی قمقموں سے سج گیا
آرزو ہے جھوم کر لبوں پہ آئے یہ صدا
قبر میں تجھے دیکھ کر شہا آگئے نبی آگئے نبی