میرے غوث پیا جیلانی ہیں محبوب سبحانی
چھوٹتی ہے تو چھوٹے دُنیا غوث کا دامن نہ چھوڑیں گے
اپنے گلے میں غوث کا پتہ غوث کا دامن نہ چھوڑیں گے
میرے غوث پیا جیلانی ہیں محبوب سبحانی
غوث كے دَر پر عمر گزاری غوث كے دَر كے ہَم ہیں بھکاری
اِس کھونٹے سے خود کو بندھا غوث کا دامن نہ چھوڑیں گے
میرے غوث پیا جیلانی ہیں محبوب سبحانی
والیوں نے دی ان کو سلامی ابدالوں نے کی ہے غلامی
اونچا رہے گا انکا جھنڈا غوث کا دامن نہ چھوڑیں گے
میرے غوث پیا جیلانی ہیں محبوب سبحانی
غوث کا دامن کیسے چھوڑیں جسم و روح کا ناطہ ان سے
ان سے ٹھہرا دین کا رشتہ غوث کا دامن نہ چھوڑیں گے
میرے غوث پیا جیلانی ہیں محبوب سبحانی
ان کے ہاتھ میں ہاتھ دیا ہے خود کو اُجاگَر بیچ دیا ہے
اب نہ کبھی چھوڑیں گے واللہ غوث کا دامن نہ چھوڑیں گے
میرے غوث پیا جیلانی ہیں محبوب سبحانی
غوث پاک كے چاہنے والوں ساتھ عبید كے مل كے کہہ دو
مرتے دم تک انشاء اللہ غوث کا دامن نہ چھوڑیں گے
میرے غوث پیا جیلانی ہیں محبوب سبحانی